102 views آپ پڑھ رہے ہیں: طفل مکتب » لکھے موسیٰ پڑھے خدا

لکھے موسیٰ پڑھے خدا

اک عرصہ ہوا ، سکول میں  انگریزی کی کلاس کے دوران ، کاپیاں چیک کرتے ہوئے استاد محترم نے  اچانک تختہ ء سیاہ پر یہ جملہ لکھا ور پوری کلاس سے تشریح مانگی۔ ظاہر ہے جماعت ہشتم کے طلبا ء کو کیا علم ہو سکتا تھا کہ اس جملے کے کیا معانی ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ یہ جملہ دراصل غلط العام ہے۔

درست جملہ دراصل یہ ہے۔

لکھے مو سا پڑھے خود آ

اس  تمہید کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ گزشتہ دنوں ایف ایس سی کے ایک طالبعلم کی اردو املا دیکھنے کا موقع ملا۔ اور املا دیکھنے کے بعد شدت سے احساس ہوا کہ ہمارے معاشرے کا شائد ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جو زوال پذیر نہ ہو۔ سیاست کاحال این آر او کی شکل میں ؤپ کے سامنے ہے، طب کا حال پچھلے دنوں ایمانے ملک کی ہلاکت کی شکل میں آپ کے سامنے آیا۔ اللہ مرحومہ کے والدین کو صبر عطا فرمائے اور معصوم بچی کی ہلاکت کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ ان کے علاوہ ایک تعلیم کا شعبہ ہی بچا تھا، اور میرا خیال تھا، کہ مہنگائی کے باوجود تعلیمی اداروں نے اپنا معیار برقرار رکھا ہوگا ، مگرایف ایس سی کے طلبا ء کی اردو املا دیکھنے  کے بعد اب مجھے اپنا خیال بدلنا پڑ رہا ہے۔

 

اس  طالبعلم کے معاملے میں میں طالب علم سے زیادہ اساتذہ کو ذمہ دار سمجھتا ہوں، کیونکہ مشکل الفاظ اور بالخصوص وہ الفاظ جن کی ادائیگی اور تلفظ سے ان کی املا کا اندازہ نہ ہوتا ہو ، یا وہ الفاظ جو مشکل ہوں، وہ سب طُلبا کے سامنے تختہ سیاہ یا سکرین پر لکھ دئے جانے چاہئیں، تاکہ وہ الفاظ ذہن نشین ہو جائیں۔ پھر طلبا کا باقاعدہ ایک املا کا امتحان ہونا چائے جس مین ان کو زبانی  کچھ الفاظ دے کر لکھنے کو کہا جائے۔ لگتا ہے یہ سب نہیں ہو پا رہا اور اس لئے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے

دیکھئے اور سر دُھنئے:

IMAGE_005

 

IMAGE_009

 

IMAGE_010

 متفرقات

تبصرہ

”لکھے موسیٰ پڑھے خدا“ پر 13 تبصرہ کیے گئے

ٹریک بیکس



تبصرہ کریں

(ضروری ہے)

(ضروری ہے)