62 views آپ پڑھ رہے ہیں: طفل مکتب » کیا کہا عشق جاودانی ہے؟

کیا کہا عشق جاودانی ہے؟

گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا

تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا
مل رہی ہو بڑ ے تپاک کے ساتھ

مجھ کو یکسر بھلا چکی ہو کیا
یاد ہیں اب بھی اپنے خواب تمہیں

مجھ سے مل کر اداس بھی ہو کیا
بس مجھے یوں ہی اک خیال آیا
سوچتی ہو ، تو سوچتی ہو کیا
اب مری کوئی زندگی ہی نہیں
اب بھی تم میری زندگی ہو کیا

کیا کہا عشق جاودانی ہے
آخری بار مل رہی ہو کیا

 ارد گرد سے, حاصل مطالعہ, متفرقات

تبصرہ

”کیا کہا عشق جاودانی ہے؟“ پر 9 تبصرہ کیے گئے

تبصرہ کریں

(ضروری ہے)

(ضروری ہے)