124 views آپ پڑھ رہے ہیں: طفل مکتب » فاشسٹ ، لبرل فاشسٹ یا لبرل طالبان؟

فاشسٹ ، لبرل فاشسٹ یا لبرل طالبان؟

فرانس میں کچھ عرصے سے ایک بحث چل رہی ہے ۔ اور یہ بحث برقعہ پر پابندی کے بارے میں ہے۔

اس بحث کا آغاز مبینہ طور پر اس وقت ہوا جب فرانس کے صدر نکولس سارکوزی نے جون ۲۰۰۹ میں برقعہ کے خلاف ایک بیان دیا. پھر انھوں نے دوبارہ نومبر 2009 میں کہاکہ " فرانس ایسا ملک ہے جہاں برقعہ کی کوئی جگہ نہیں۔ "

ان سے منسوب ایک اور بیان کچھ اس طرح سی این این کی ویب سائٹ پر شائع ہوا:

"The problem of the burka is not a religious problem. This is an issue of a woman's freedom and dignity. This is not a religious symbol. It is a sign of subservience; it is a sign of lowering. I want to say solemnly, the burka is not welcome in France," Sarkozy told lawmakers.

اس بحث میں اہم موڑ اس وقت آیا جب گزشتہ دنوں برقعہ کی حییثیت کا تعین کرنے والی کمیٹی نے سفارش کی کہ برقعے پر ہسپتالوں، سکولوں اور عوامی ٹرانسپورٹ میں پابندی لگا دی جائے. اس پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں فرانس کی شہریت منسوخ کر دی جائے.
فرانس ایک خود مختار ملک ہے، فرانسیسی حکومت کی مرضی کہ وہ اپنے ملک میں جیسے قوانین بھی نافذ کرے جائز ہے. ان کا ملک، ان کے عوام اور ان کے قوانین. یہ خیالا ت آج کل بہت مقبول ہیں. اور اخلاقی طور پر ہمیں حق بھی نہیں پہنچتا کہ ہم کسی کے اندرونی معاملات میں مداخلت کریں. مگر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا واقعی یہ صرف فرانس کا ایک اندرونی مسئلہ ہے؟

کیا سیکولر ازم میں کسی بھی مذہب کے لئے بالکل بھی کوئی گنجائش نہیں ہے؟ اس سوال کے جواب کی تلاش میں مجھے جو کچھ ملا وہ آپ کی نذر ہے:

جارج جیکب ہالیوک جس نے سب سے پہلے یہ اصطلاح وضع کی ، کہتا ہے:

Secularism is a code of duty pertaining to this life, founded on considerations purely human, and intended mainly for those who find theology indefinite or inadequate, unreliable or unbelievable. Its essential principles are three: (1) The improvement of this life by material means. (2) That science is the available Providence of man. (3) That it is good to do good. Whether there be other good or not, the good of the present life is good, and it is good to seek that good

ایک نئی بات جو سامنے آئی وہ یہ کہ سب سے پہلے سیکولرازم کا خیال ابن رشد کی تحاریر میں ملتا ہے. ابن رشد نے سب سے پہلے فلسفہ اور مذہب کو جدا کرنے کا نظریہ پیش کیا تھا.

سیکولرازم بنیادی طور پر حکومت پر مذہب کی بالادستی کے خلاف ہے. اس میں اس بات پر زیادہ زور ہے کہ جو بھی فیصلہ کیا جائے اس میں کسی بھی بنیا دپر کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہونے پائے. چاہے وہ مذہب کی بنیاد ہو، ذات پات کی بنیاد ہو یا نسل و رنگ پر مشتمل ہو.

مگر عجیب بات یہ ہے کہ سیکولرازم کے نام پر ہی نا انصافیاں کی جا رہی ہیں.
برقعہ کے خلاف ایسے ایسے مضحکہ خیز بیانات دیئے جا رہے ہیں کہ یقین ہی نہیں آتا کہ یہ بھی کوئی دلیل ہو سکتی ہے. مثلا اس وڈیو کو دیکھئے، ایک فرانسیسی سیاستدان کہتے ہیں، کہ " ہمارے ملک میں چہرہ ایک دوسرے کو دیکھنے اور پہچاننے اور باہمی رابطے کا ایک ذریعہ ہے. جب آپ چہرہ چھپاتے ہیں تو آپ کسی کے ساتھ بھی ایک مکمل گفتگو نہیں کر سکتے."

جب ہم اپنے ملک میں توہین رسالت کا قانون نافذ کر کے اس پر عمل کرنا چاہتے ہین تو انسانی حقوق کی تنظیموں کو دورے پڑ جاتے ہیں. جب ہم ختم نبوت کے سلسلے میں کسی قدم کا ارادہ کرتے ہیں تو یار لوگوں کو مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق یا د آ جاتے ہیں.

میں تو اس وقت بہت حیران ہوا تھا جب ایک مغرب زدہ مسلمان نے اقلیتوں کو ایک مسلمان ملک میں تبدیلی ء مذہب کے لئے تبلیغ کی پر جوش وکالت کی تھی، مگر، خیر یہ تو ایک جملہ معترضہ تھا.

افغانستان پر حملے کی وجوہات چاہے جو کچھ بھی ہوں مگر ان میں ایک وجہ جو زور و شور سے بتائی جاتی تھی وہ انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال تھی.

عراق کے صدام کے خلاف پروپیگنڈے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال بھی شامل کی گئی تھی. حالت یہ ہے کہ انسانی حقوق ایک ایسا ہتھیار ہے جسے کسی بھی حکومت کے خلاف استعمال کر کے اپنا الو سیدھا کیا جاسکتا ہے، مگر انسانی حقوق کے انھی دعویداروں کو یہ بنیادی اصول نظر نہیں آ رہا کہ لباس کا انتخاب ایک فرد کی اپنی مرضی پر منحصر ہے، ریاست کسی فرد کو مجبور نہیں کر سکتی کہ وہ ایک خاص قسم کا لباس پہنے.

آج میں انسانی حقوق کے دعویداروں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اب جب کہ شخصی آزادی پر ایک کاری ضرب لگنے والی ہے ، یہ انسانی حقوق کے چیمپئین آواز کیوں نہیں بلند کر رہے.

طالبان تو اس لئے برے ٹھہرے کہ وہ زبردستی پردہ کراتے تھے. یہ لوگ، جو زبردستی سروں سے چادریں کھینچ رہے ہیں، کیا کہلائے جائیں گے ؟

فاشسٹ،
لبرل فاشسٹ،

صرف لبرل؟

یا

لبرل طالبان؟

 متفرقات

تبصرہ

”فاشسٹ ، لبرل فاشسٹ یا لبرل طالبان؟“ پر 38 تبصرہ کیے گئے

ٹریک بیکس



تبصرہ کریں

(ضروری ہے)

(ضروری ہے)