ابتدا ہے رب جلیل کے با برکت نام سے
وقت گزرتا گیا، مصروفیات بڑھتی گئیں اور یار دوست بچھڑ گئے۔ اب تو مہینوں میں خبر ملتی ہے۔
زمانہ طالبعلمی میں ادب سے شغف رہا۔ کالج کے میگزین سے بقول ایک دوست کے، کمبل کی طرح چمٹا رہا، اب بھی شوق ہے، مگر شوق کی حد تک۔ اسی اثنا میں یہ خیال ہوا کہ اردو اِن پیج کے بغیر لکھی جائے۔ مرکز تحقیقات اردو کی ویب سا ئٹ نے بہت مدد کی۔
آہستہ آہستہ اور دریچے کُھلتے گئے اور مجھ پہ عیاں ہوا کہ کمپیوٹر صرف میڈیا پلئیر چلانے کا نام نہیں ہے۔
گزشتہ برس محفل میں آنے کا اتفاق ہوا۔ یہاں آکر اپنی کم مائیگی کا احساس بہت شدت سے ہوا، مگر پیشہ ورانہ مصروفیات نے موقع نہ دیا کہ کچھ فیض حاصل کر سکوں۔
آج کل ناسازئ طبیعت کی بنا پر محفل میں آنا زیادہ ہوا تو دل میں پرانی خواہس جاگ اُٹھی کہ اپنا اردو بلاگ بنائوں۔ اس سے پہلے محفل کے ہی جہانزیب، دوست، بدتمیز اور ماوراء نے کافی مدد کی تھی، اور میں اردو ٹیک پر اپنا بلاگ بنا بھی چکا تھا۔ مگر کچھ وجوہات کی بناء پر یہ ارادہ ترک کرنا پڑا۔
بہرکیف آج میں کامیاب ہو چکا ہوں۔ اس سلسلے میں، میں شُکریہ ادا کرنا چاہوں گا جہانزیب ، نبیل، اور دیگر اصحاب کا جنھوں نے محفل پر مجھ جیسے نو آموز ساتھیوں کو اپنی قیمتی آراء سے نوازا۔

ویلکم بیک عباسی صاحب۔ نیا بلاگ مبارک ہو۔ امید ہے کہ اب لکھتے رہیں گے۔۔ Mawra(اس پر بھی تبصرہ کریں)
شکریہ ماوراء،
بس آپ سینئیرز کی رہنمائی درکار ہے۔ منیر عباسی(اس پر بھی تبصرہ کریں)
اسلام علیکم
مبارک ہو جناب نئے بلاگ کی ۔ اچھا لگ رہا ہے ۔
اظفر Anonymous(اس پر بھی تبصرہ کریں)
شکریہ اظفر،
آپ حضرات کی محنت ہی تو ہے، منیر عباسی(اس پر بھی تبصرہ کریں)
بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید عباسی صاحب، امید ہے کہ لکھتے رہیں گے۔ محمد وارث(اس پر بھی تبصرہ کریں)
میری جانب سے بھی بلاگنگ کی دنیا میں خوش آمدید۔ خوشی ہو رہی ہے کہ اردو بلاگنگ کا دامن وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اللہ زور قلم کو زیادہ کرے۔ ابوشامل(اس پر بھی تبصرہ کریں)
میری طرف سے بھی خوش آمدید
DuFFeR - ڈفر(اس پر بھی تبصرہ کریں)
پہلے والاے بلاگ کا تو مجھے پتا نہیں
اس لئے ویلکم بیک تو نہیں کہوں گا نا!
بہت بہت شکریہ حوصلہ افزائی کا۔
میری پوری کوشش ہوگی کہ بلاگنگ کے شوق کے ساتھ ساتھ کچھ اچھی کنٹری بیوشن بھی کروں اوردو بلاگرز کے لیئےْ
دعاؤں میں یاد رکھیئے گا۔ منیر عباسی(اس پر بھی تبصرہ کریں)